راولپنڈی وومن یونیورسٹی میں امن واک کا انعقاد

01:25 PM, 26 Mar, 2025

راولپنڈی :راولپنڈی وومن یونیورسٹی میں سانحہ جعفر ایکسپریس کے متاثرین سے یکجہتی کے اظہار کے لیے امن واک کا انعقاد کیا گیا۔ اس واک میں مختلف شعبہ جات کے اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شرکا نے سانحہ جعفر ایکسپریس اور دیگر دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں امن کے قیام کے لیے ہر فرد کو اپنا حصہ ڈالنا ہوگا۔

واک کا مقصد سانحہ جعفر ایکسپریس اور دہشت گردی کے دیگر واقعات میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی اور دہشت گردی کی مذمت تھا۔ اس موقع پر طلبہ نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر "11 مارچ یوم سیاہ" اور "ہم سب متحد ہیں" جیسے نعرے درج تھے۔

اساتذہ نے کہا کہ ملک میں امن کے لیے شدت پسندی کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے۔ طلبہ نے شہداء کے لواحقین کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے عزم کیا کہ وہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

شرکا نے اس بات پر زور دیا کہ قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے اور دہشت گردی و شدت پسندی کے خاتمے کے لیے ہر سطح پر مشترکہ کوششیں ضروری ہیں۔

مزیدخبریں