ویلنگٹن: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آخری میچ آج ویلنگٹن کے سکائی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ گزشتہ روز پاکستانی ٹیم نے بیسن ریزرو گراؤنڈ میں آپشنل ٹریننگ سیشن کیا، جہاں کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی۔ اس سے پہلے کھلاڑیوں نے وارم اپ ڈرلز میں حصہ بھی لیا۔
پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ آج 11:15 بجے شروع ہوگا۔ اس وقت نیوزی لینڈ سیریز میں 3-1 کی برتری حاصل کر چکا ہے، اور آج کا میچ اس کے لیے سیریز جیتنے کا آخری موقع ہے۔