وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا

10:33 AM, 26 Mar, 2025

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج (بدھ) کو صبح 11 بجے وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا۔ اس اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر گفتگو کے ساتھ ساتھ 12 نکاتی ایجنڈے پر بھی غور کیا جائے گا۔

کابینہ اجلاس میں پاکستان آرڈیننس فیکٹری اور ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا بورڈ کے ممبران کی تقرری کی منظوری دی جائے گی۔ اس کے علاوہ، بین الاقوامی تنازعات کے حل کے لیے ایک کنونشن پر دستخط کرنے اور پاکستان و ہنگری کے درمیان تجارتی معاہدے پر دستخط کی بھی منظوری دی جائے گی۔

مزید یہ کہ وزارت صنعت و پیداوار اور بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن کے درمیان ای-موبلٹی پر تعاون کے معاہدے پر دستخط کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کی ہدایات سے متعلق وزارت داخلہ کی سمری کی منظوری پر بھی بات کی جائے گی۔ کابینہ وسل بلور پروٹیکشن اینڈ ویجیلنس کمیشن ایکٹ 2025 پر بھی غور کرے گی اور پاکستان ٹوبیکو بورڈ کے چیئرمین کے اضافی چارج سے متعلق فیصلہ کرے گی۔

اس کے علاوہ، انکم ٹیکس ترمیمی بل 2025 کے ذریعے اساتذہ اور محققین کی آمدنی پر ٹیکس چھوٹ کی بحالی کی منظوری، کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے فیصلوں کی توثیق اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔

مزیدخبریں