ایران پر امریکی حملہ، جوہری تنصیبات تباہ ،ٹرمپ حکومت کا دفاعی بیانیہ مضبوط

06:06 PM, 26 Jun, 2025

واشنگٹن:   امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کے حکم پر تاریخ کا ایک نازک اور جرات مندانہ فوجی آپریشن انجام دیا گیا، جس کے بعد ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بند ہوئی۔    آپریشن میں ایران کی جوہری تنصیبات کو مکمل طور پر نشانہ بنایا گیا، اور وزیر دفاع کے مطابق یہ تنصیبات تباہ کر دی گئیں۔

    عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی اور ایرانی وزیر خارجہ کی جانب سے بھی نقصان کی تصدیق کی گئی ہے۔    وزیر دفاع نے امریکی میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ کے اقدامات کی مخالفت صرف مخالفت کی خاطر کی جاتی ہے، جبکہ یہ کامیابی ایک تاریخی لمحہ ہے۔

    چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ڈین کین نے انکشاف کیا کہ ایران نے قطر میں امریکی تنصیبات پر بڑا حملہ کرنے کی کوشش کی۔    امریکی انٹیلیجنس کو دو منٹ پہلے اطلاع ملی، جس پر فوری دفاعی اقدام سے حملے کو ناکام بنایا گیا۔    ان کے مطابق امریکا نے درجنوں میزائل فائر کیے، تاہم درست تعداد نہیں بتائی گئی۔

مزیدخبریں