’شعلے‘ کی اصل کہانی، 50 سال بعد دنیا کے سامنے ، اب گبر صرف قید نہیں، مارا بھی جائے گا

04:18 PM, 26 Jun, 2025

ممبئی :بالی وڈ کی تاریخ ساز فلم ’شعلے‘ اپنی ریلیز کے 50 سال بعد پہلی بار غیر سنسر شدہ ورژن کے ساتھ دوبارہ سینما سکرین پر پیش کی جا رہی ہے۔ رمیش سپی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کا خصوصی ورژن 26 جون کو اٹلی کے شہر بولوگنا میں منعقد ہونے والے سینما ریٹروواٹو فیسٹیول میں دکھایا جا رہا ہے۔

فلم کے اس اصل ورژن میں وہ تمام مناظر شامل کیے گئے ہیں جو 1975 میں سنسر بورڈ کے اعتراضات کی وجہ سے حذف کر دیے گئے تھے۔ اس میں گبر سنگھ کا وہ انجام بھی شامل ہے جس میں ٹھاکر بلدیو سنگھ اسے اپنے جوتے سے مار کر ہلاک کرتا ہے، جو اصل کہانی کا حصہ تھا لیکن سنسر بورڈ کی مداخلت سے بدلا گیا۔

تین سالہ بحالی کے عمل کے دوران فلم کے اصل نیگیٹیوز، پرانے کیمرے اور ساؤنڈ ریلز کو ممبئی، برطانیہ اور اٹلی کے آرکائیوز سے حاصل کر کے عالمی معیار کی لیبارٹری میں بحال کیا گیا

مزیدخبریں