صیہونی ریاست پاش پاش، ایرانی قوم نے تاریخ رقم کر دی: آیت اللہ خامنہ ای کا ولولہ انگیز خطاب

03:59 PM, 26 Jun, 2025

تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے قوم سے پرجوش خطاب میں اسرائیل کے خلاف فتح کو "ایرانی غیرت اور استقامت کا ثبوت" قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ صیہونی ریاست کے جدید ترین دفاعی نظام ایرانی حملوں کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اس خوف سے میدان میں اترا کہ شاید اسرائیل مکمل طور پر مٹ جائے، مگر ایرانی قوتِ مزاحمت کے سامنے وہ بھی بے بس رہا۔

آیت اللہ خامنہ ای نے  کہا: "یہ فتح  عسکری معرکہ نہیں، بلکہ ہماری  نظریاتی غیرت اور ایمانی اتحاد کی  ہے۔ آج دنیا نے دیکھ لیا کہ ایران صرف ایک ملک نہیں، ایک نظریہ ہے۔"

مزیدخبریں