ریکوری مہم کے تحت بڑا اقدام، ایکسائز دفاتر اتوار کو بھی کھلے رہیں گے

03:12 PM, 26 Jun, 2025

لاہور: محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے مالی سال کے اختتام پر ریکوری مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ تمام ایکسائز دفاتر 30 جون تک روزانہ کھلے رہیں گے، بشمول اتوار۔

محکمہ کے ترجمان کے مطابق، تمام فیلڈ دفاتر 29 جون (اتوار) اور 30 جون کو رات 12 بجے تک عوام کی خدمت کے لیے کھلے رہیں گے تاکہ شہری بغیر کسی تاخیر کے اپنے ٹیکسز ادا کر سکیں۔ اس اقدام کا مقصد شہریوں کو آخری لمحات میں لمبی قطاروں یا دفاتر کی بندش جیسی مشکلات سے بچانا ہے۔

محکمہ ایکسائز نے واضح کیا ہے کہ موٹر وہیکل ٹیکس کی ادائیگی کے لیے ای پیمنٹ کا متبادل طریقہ بھی دستیاب ہے، جس کے ذریعے شہری گھر بیٹھے اپنا ٹیکس جمع کروا سکتے ہیں۔

محکمہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹیکس بروقت ادا کر کے جرمانے سے بچیں اور قانونی ذمہ داری پوری کریں۔ عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ ایک خوش آئند قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں