اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس میں ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کرنے پر فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
اجلاس میں کابینہ ارکان نے خطے میں امن و استحکام کے لیے کی گئی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اجلاس کے دوران وزیر خزانہ نے فنانس بل اور بجٹ کی ترامیم پر بریفنگ دی، جبکہ قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے بھی کابینہ کو آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ملکی صورتحال اور حکومتی حکمتِ عملی پر روشنی ڈالی۔