عوامی خدمت ہی مسلم لیگ ن کی پہچان ہے، کشمیر میں بھی ترقی کا سفر جاری رکھیں گے: مریم اورنگزیب

01:52 PM, 26 Jul, 2026

راولپنڈی: سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ میرپور کے عوام نے اپنا فیصلہ کر لیا ہے اور مسلم لیگ ن انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی۔

راولپنڈی میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مخالفین پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں پر تنقید کرتے ہیں، لیکن انہیں چاہیے کہ وہ اپنے علاقوں میں عوامی فلاح کے ایسے منصوبے دکھائیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کے لیے خلوص نیت اور عملی اقدامات کی ضرورت ہوتی ہے، جو مسلم لیگ ن کی قیادت کی ترجیح ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ آج کل کشمیر کے نام پر سیاست کر رہے ہیں، جبکہ نواز شریف اور مریم نواز کشمیری عوام کے ساتھ مضبوط رشتہ رکھتے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب کی بیٹی کے خلاف کسی بھی قسم کی سازش برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس موقع پر وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں ملک بھر میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے، جبکہ آزادکشمیر میں خواتین کو درپیش مسائل کے حل کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔

مزیدخبریں