آزادکشمیر انتخابات کا میدان سج گیا، نوجوان امیدواروں کی شرکت نمایاں

01:38 PM, 26 Jul, 2026

مظفرآباد: آزادجموں وکشمیر میں عام انتخابات کی سرگرمیاں زور پکڑ گئی ہیں، جہاں مختلف سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کی جانب سے انتخابی مہم جاری ہے۔

انتخابات میں نوجوان امیدواروں کی بڑی تعداد میں شرکت کو مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ نوجوان امیدواروں کا کہنا ہے کہ جمہوری عمل کو مضبوط بنانے کے لیے عوام کی بھرپور شرکت ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ووٹ کا حق استعمال کرنا ہر شہری کی ذمہ داری ہے اور عوام کی فعال شمولیت سے ہی بہتر قیادت کا انتخاب ممکن ہو سکتا ہے۔

نوجوان امیدواروں کے مطابق انتخابات میں نوجوانوں کی شمولیت خطے کے سیاسی مستقبل کے لیے اہم ثابت ہو سکتی ہے۔

مزیدخبریں