کوئٹہ: بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔ آپریشن العزم کے تحت انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مختلف علاقوں میں مؤثر آپریشن کیے جا رہے ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق ان کارروائیوں کے دوران اب تک فتنہ الہندوستان کے 16 دہشت گردوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید جاری رہیں گی اور بلوچستان سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور امن و امان کی بحالی تک سکیورٹی فورسز اپنا مشن جاری رکھیں گی۔
سکیورٹی فورسز ملک کے دفاع اور شہریوں کے تحفظ کے لیے دہشت گردی کے خلاف اقدامات کر رہی ہیں۔