چناب کے سیلابی ریلوں نے جلالپور بھٹیاں میں تباہی مچا دی، دریائی کٹاؤ سے زرعی زمین متاثر

11:52 AM, 26 Jul, 2026

جلالپور بھٹیاں: دریائے چناب میں آنے والے سیلابی ریلوں کے باعث جلالپور بھٹیاں اور ملحقہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔ بھوہن فاضل سمیت مختلف علاقوں میں دریائی کٹاؤ کے نتیجے میں سیکڑوں ایکڑ زرعی اراضی دریا برد ہو گئی۔

علاقہ مکینوں کے مطابق کٹاؤ کے باعث قیمتی زرعی زمین مسلسل متاثر ہو رہی ہے، جبکہ حفاظتی اقدامات کے لیے تعمیر کیے جانے والے پشتے تاحال مکمل نہیں کیے جا سکے، جس سے صورتحال مزید تشویشناک ہو گئی ہے۔

دوسری جانب پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریاؤں کی صورتحال سے متعلق بتایا ہے کہ مون سون بارشوں کے باعث دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوا، تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صورتحال مستحکم رہی۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے سندھ میں کالا باغ، چشمہ اور تونسہ کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، جبکہ دریائے چناب میں پانی کی سطح میں کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے اور سیلابی صورتحال نچلے درجے پر آ گئی ہے۔

مزیدخبریں