محسن نقوی نے تربت میں ایف سی ساؤتھ کے جدید ہسپتال کا افتتاح کر دیا

11:25 AM, 26 Jul, 2026

تربت: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تربت میں فرنٹیئر کور بلوچستان (ساؤتھ) ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایف سی کے جدید ترین ہسپتال کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

وزیر داخلہ نے افتتاح کے بعد ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور وہاں تعینات ڈاکٹروں، نرسز اور پیرا میڈیکل عملے سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے طبی سہولیات اور مریضوں کی دیکھ بھال کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

محسن نقوی نے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انسانیت کی خدمت ایک عظیم ذمہ داری ہے۔ انہوں نے طبی عملے پر زور دیا کہ وہ دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنا نصب العین بنائیں اور مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں۔

مزیدخبریں