27 جولائی تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار، ذرائع پیٹرولیم ڈویژن

12:05 AM, 26 Jul, 2026

اسلام آباد: پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے آئندہ نظرثانی تک پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت 27 جولائی تک کسی بھی مصنوعات کی قیمت میں ردوبدل نہیں کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول بدستور 335 روپے 18 پیسے فی لیٹر میں فروخت ہوگا، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی 383 روپے 46 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

اسی طرح مٹی کا تیل بھی موجودہ نرخ 301 روپے 14 پیسے فی لیٹر پر دستیاب رہے گا اور 27 جولائی تک اس کی قیمت میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع نے بتایا کہ فی الحال تمام پیٹرولیم مصنوعات موجودہ قیمتوں پر ہی فروخت کی جائیں گی، جبکہ نئی قیمتوں کا تعین آئندہ جائزے کے بعد کیا جائے گا۔
 
 
 
 

مزیدخبریں