کراچی کے عوام کو بہتر سہولیات دینا چاہتے ہیں، جمہوریت ابھی ادھوری ہے: سعید غنی

12:56 PM, 26 Jul, 2025

کراچی: صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کا حل ہماری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ کراچی کے شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کے لیے اقدامات جاری ہیں اور حب ڈیم سے مختلف علاقوں میں پانی پہنچایا جا رہا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ کراچی میں جرائم اور ٹریفک کے مسائل میں واضح بہتری آئی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ملک میں آج بھی حقیقی جمہوریت کا قیام ممکن نہیں ہو سکا، اور سیاسی جماعتوں کو آزادی سے کام کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

مزیدخبریں