زاہدان : ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے شہر زاہدان میں واقع عدالت پر مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔ حملے کے دوران شدید فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ آور عدالت کی عمارت میں داخل ہوئے اور سیکیورٹی اہلکاروں و عدالتی عملے کو نشانہ بنایا۔ واقعے کی ذمہ داری جیش الظلم نامی دہشتگرد تنظیم نے قبول کر لی ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے فارس نیوز کے مطابق حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور ایمرجنسی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور عدالت کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔
ابھی تک حملہ آوروں کی شناخت یا ہلاکتوں کی حتمی تعداد جاری نہیں کی گئی۔