پنجاب میں بارشوں کا نیا سلسلہ، مری اور گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

11:25 AM, 26 Jul, 2025

لاہور : پنجاب میں مون سون بارشوں کا ایک اور سلسلہ 28 جولائی سے شروع ہونے جا رہا ہے، جو 31 جولائی تک جاری رہے گا۔ اس دوران صوبے کے کئی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی موجود ہے۔

محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ مری، گلیات، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، چکوال، جہلم، اٹک، منڈی بہاءالدین، گجرات، شیخوپورہ اور حافظ آباد سمیت مختلف اضلاع میں اثر انداز ہوگا۔

اسی طرح نارووال، فیصل آباد، چنیوٹ، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، سرگودھا، خوشاب اور میانوالی میں بھی بارش متوقع ہے۔

شدید بارشوں کے باعث مری اور گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے، جبکہ کمزور عمارتیں اور کچے مکانات متاثر ہو سکتے ہیں۔ ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاط برتیں اور موسمی صورتحال پر نظر رکھیں۔

مزید یہ کہ دریائے سندھ پر تونسہ کے مقام پر درمیانے درجے کے سیلاب کی اطلاع بھی دی گئی ہے۔

مزیدخبریں