اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے پہلے ’سکلز ایمپیکٹ بانڈ‘ کی منظوری دے دی، جس کا مقصد نوجوانوں کو جدید ہنر سکھا کر روزگار کے قابل بنانا ہے۔
اسلام آباد میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ ماڈل نجی سرمایہ کاری کو راغب کرے گا اور فنڈنگ کارکردگی سے مشروط ہوگی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ نوجوانوں کو بیرون ملک روزگار کے لیے زبان و ہنر کی تربیت دی جائے اور ہر دو ماہ میں پیش رفت رپورٹ پیش کی جائے۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ ’ڈیجیٹل یوتھ حب‘ پر 5 لاکھ نوجوان رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، جب کہ 47 ہزار مقامی اور ایک لاکھ سے زائد بیرون ملک ملازمت کے مواقع دستیاب ہیں۔