راولپنڈی میں ہائی الرٹ: دفعہ 144 کی مدت میں مزید توسیع، 6 فروری تک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری اور اجتماعات پر پابندی

06:57 PM, 26 Jan, 2026

راولپنڈی: ضلعی انتظامیہ نے شہر میں امن و امان کے پیشِ نظر دفعہ 144 کے نفاذ کو مزید طول دے دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین احکامات کے مطابق، اب 6 فروری تک پورے ضلع میں سخت پابندیاں نافذ رہیں گی۔

ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ کے دستخط سے جاری نوٹیفکیشن کے تحت درج ذیل اقدامات پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا۔    سیاسی و سماجی سرگرمیاں: ہر قسم کے جلسے، جلوس، ریلیاں اور عوامی اجتماعات ممنوع قرار دے دیے گئے ہیں۔     شہر بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر مکمل پابندی رہے گی۔ لائسنس یافتہ یا غیر قانونی اسلحہ کی نمائش پر زیرو ٹولرنس پالیسی ہوگی۔    لاؤڈ سپیکر کے ناجائز استعمال اور اشتعال انگیز تقاریر پر پابندی برقرار رہے گی۔


نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ ان پابندیوں کا مقصد شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور شہر میں کسی بھی ممکنہ کشیدگی کو روکنا ہے۔ پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری طور پر قانونی کارروائی کی جائے۔

مزیدخبریں