کراچی: سونے کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونا 5 لاکھ 32 ہزار 62 روپے کی نئی بلند ترین قیمت تک پہنچ چکا ہے۔
فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار 900 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 9345 روپے بڑھنے سے پاکستان میں پہلی بار دس گرام سونا ساڑھے چار لاکھ روپے سے تجاوز کر کے 4 لاکھ 56 ہزار 157 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 109 ڈالر مہنگا ہو کر فی اونس 5097 ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔
چاندی کی قیمت بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، فی تولہ قیمت میں 627 روپے کا اضافہ ہونے کے بعد چاندی کی قیمت 11 ہزار 428 روپے تک جا پہنچی ہے۔