پنجاب میں مریم نواز کا 'رمضان مشن': 47 ارب روپے کے نگہبان پیکج کی منظوری، ایک کروڑ افراد کے لیے دسترخوان اور مالی امداد کا اعلان

06:11 PM, 26 Jan, 2026

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے رمضان المبارک کے دوران مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے صوبے کی تاریخ کے سب سے بڑے ’رمضان نگہبان پیکج‘ کا اعلان کر دیا ہے۔ 47 ارب روپے کے اس بھاری بھرکم ریلیف پیکیج سے پنجاب بھر کے 42 لاکھ مستحق خاندان براہِ راست مستفید ہوں گے۔
وزیراعلیٰ کی زیرِ صدارت منعقدہ اجلاس میں غریب طبقے کی مالی معاونت کے لیے جدید ترین نظام متعارف کرایا گیا ہے     امداد میں تین گنا اضافہ: راشن کارڈ ہولڈرز کے لیے ماہانہ رقم 3 ہزار سے بڑھا کر 10 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔ مستحقین کو خصوصی ’رمضان نگہبان کارڈز‘ دیے جائیں گے جن کے ذریعے اے ٹی ایم (ATM) اور نامزد دکانوں سے نقد رقم یا اشیاء حاصل کی جا سکیں گی۔
 پورے نظام کی نگرانی کے لیے ’ڈیجیٹل ڈیش بورڈ‘ قائم کیا گیا ہے، جبکہ حکام شہریوں کو فون کر کے امداد کی وصولی کی تصدیق کریں گے۔ روزہ داروں کی سہولت کے لیے وزیراعلیٰ نے ’نگہبان دسترخوان‘ کے قیام کی منظوری دی ہے۔    ہر تحصیل میں 8 دسترخوان لگائے جائیں گے جہاں روزانہ 2 ہزار افراد کے لیے افطاری کا انتظام ہوگا۔
    مینو میں چکن بریانی، کھجور، پھل، سموسے اور مشروبات شامل ہوں گے۔    پنجاب فوڈ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ کو کھانے کے معیار پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مریم نواز نے حکم دیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ خود گھر گھر جا کر کارڈز تقسیم کرے تاکہ شہریوں کو لائنوں میں نہ لگنا پڑے۔ اس کے علاوہ     صوبے بھر میں 65 مستقل سہولت بازار اور 15 'آن دی گو' بازار فعال ہوں گے۔    کارڈز کی ایکٹیویشن کے لیے فوری طور پر 136 مراکز قائم کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں