ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان کی شرکت پر چھائے غیر یقینی کے بادل، وزیراعظم نے پی سی بی کو 'گرین سگنل' کے بجائے تمام آپشنز غور کرنے کا حکم دے دیا

05:35 PM, 26 Jan, 2026

لاہور/اسلام آباد: پاکستان کرکٹ کے مستقبل اور ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی شرکت کے حوالے سے پیر کا دن فیصلہ کن ثابت ہوگا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ترین ملاقات کے بعد ملک کو بڑے فیصلے کے لیے تیار رہنے کا اشارہ دے دیا ہے۔

 چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم کے ساتھ آئی سی سی (ICC) کے تنازع پر بریفنگ کے لیے کی گئی ملاقات نتیجہ خیز رہی۔ 

    وزیراعظم کو آئی سی سی کے رویے اور پاکستان کے اصولی موقف سے آگاہ کیا گیا۔    وزیراعظم نے واضح کیا کہ پاکستان اپنے حقوق پر سمجھوتہ نہیں کرے گا، اسی لیے انہوں نے ہدایت کی کہ "تمام آپشنز کو میز پر رکھتے ہوئے" حتمی حل نکالا جائے۔    اس ہدایت کا مطلب یہ لیا جا رہا ہے کہ پاکستان ورلڈ کپ سے دستبرداری سمیت کسی بھی سخت فیصلے سے گریز نہیں کرے گا۔

محسن نقوی کے مطابق، پیر تک تمام مشاورت مکمل کر لی جائے گی جس کے بعد قوم کو حتمی فیصلے سے آگاہ کیا جائے گا۔ کیا پاکستان آئی سی سی کے دباؤ میں آئے گا یا اپنا الگ راستہ اختیار کرے گا؟ اس سوال کا جواب اب پیر کو ہی ملے گا۔

مزیدخبریں