آزاد جموں و کشمیر میں برفباری کے نقصانات، ایس ڈی ایم اے کی تفصیلات جاری

11:58 AM, 26 Jan, 2026

مظفرآباد : سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) نے آزاد جموں و کشمیر میں حالیہ برفباری کے دوران ہونے والے نقصانات کی تفصیلات فراہم کر دی ہیں۔ ایس ڈی ایم اے کے مطابق، برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں باغ میں ایک شخص جاں بحق ہوا، جبکہ 11 مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے اور 8 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔

ایس ڈی ایم اے کے مطابق، دارالحکومت سے پیر چناسی شاہراہ برفباری کی وجہ سے بند ہے، لیکن دارالحکومت سے وادی نیلم کی شاہراہ شاردہ تک بحال ہو چکی ہے۔ بلند علاقوں اور نیلم ویلی میں بند شاہراہوں کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ ہٹیاں بالا سے وادی لیپہ جانے والی شاہراہ کو بھی داوکھن تک بحال کر دیا گیا ہے۔

ایس ڈی ایم اے نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ پھسلن کی وجہ سے سفر سے گریز کریں اور بالائی علاقوں کی شاہراہوں کی بحالی کا کام بھی جاری ہے۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں تاکہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا کم سے کم ہو۔

مزیدخبریں