انڈونیشیا میں لینڈ سلائیڈنگ، 16 ہلاک، 80 افراد لاپتہ

01:40 PM, 26 Jan, 2026

جکارتہ : انڈونیشیا کے صوبے جاوا میں شدید بارشوں کے بعد ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جب کہ 23 فوجیوں سمیت 80 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقے میں کام کر رہی ہیں، لیکن مزید نقصانات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 30 مکانات متاثر ہوئے ہیں اور 400 افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔ مغربی جاوا میں بارشوں کا سلسلہ 6 فروری تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جس سے مزید لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

مغربی جاوا کے بانڈونگ ریجنسی کے سیساروا ضلع میں یہ حادثہ ہفتے کو دوپہر 12 بجے کے قریب پیش آیا۔ پولیس کے مطابق سات لاشیں نکالی جا چکی ہیں اور مزید افراد ملبے تلے دبے ہونے یا لاپتہ ہونے کا خدشہ ہے۔ امدادی ٹیمیں مسلسل کام کر رہی ہیں تاکہ باقی افراد کو بچایا جا سکے۔

مقامی حکام نے متاثرہ علاقوں میں رہائشیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ غیر مستحکم مٹی کی وجہ سے مزید لینڈ سلائیڈنگ ہو سکتی ہے، جس سے مزید نقصان ہو سکتا ہے۔

مزیدخبریں