یشما گل کا ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، مختلف ردعمل

02:06 PM, 26 Jan, 2026

لاہور : پاکستان کی معروف اداکارہ یشما گل کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے، جس میں وہ اپنے دوستوں کے ساتھ ڈانس کرتی نظر آ رہی ہیں۔ یشما گل نے اپنی قریبی دوستوں گلالئی اور علی کی میوزیکل نائٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اداکارہ زویا ناصر اور دیگر دوستوں کے ساتھ گانے "گال سن" اور گرو رندھاوا کے "سیرا" پر پرفارم کیا۔

ان کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا پر مختلف ردعمل سامنے آئے ہیں۔ جہاں کچھ مداحوں نے ان کے رقص اور توانائی کو سراہا، وہیں کچھ لوگوں نے اس پر تنقید بھی کی۔

کچھ صارفین نے کہا کہ "انہیں نہ ڈانس آتا ہے نہ شرم"، تو کسی نے کہا، "یہ مخلوق کس چڑیا گھر سے بھاگی ہے"، اور کچھ نے تو ان کے رقص کو "مردانہ مووز" تک کہہ دیا۔

دوسری طرف، کئی مداحوں نے ان کی حمایت کی اور کہا کہ یہ صرف تفریح کا حصہ ہے اور ہر کسی کا اپنا انداز ہوتا ہے۔ انہوں نے یشما گل کو ان کے رقص میں آزادی دینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اس ویڈیو کو مزاحیہ اور تفریح کے طور پر ہی دیکھا جانا چاہیے۔

یشما گل جو "اب دیکھ خدا کیا کرتا ہے"، "کس دن میرا ویاہ ہو گا" اور "حق مہر" جیسے کامیاب ڈراموں کا حصہ رہی ہیں، ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کا آغاز بن چکی ہے۔

مزیدخبریں