لاہور سے 'ٹرانسپورٹ انقلاب' کا آغاز: مریم نواز نے 4 ارب روپے کی ای ٹیکسی سکیم لانچ کر دی

04:02 PM, 26 Feb, 2026

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے عزم کے ساتھ ملک کی پہلی ماحول دوست "ای ٹیکسی اسکیم" کا افتتاح کر دیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت مریم نواز نے خود پہلی کھیپ کی چابیاں کامیاب خواتین اور مرد ڈرائیورز کے حوالے کیں، جس کا مقصد بیروزگاری کا خاتمہ اور خواتین کو معاشی طور پر خود مختار بنانا ہے۔
وزیراعلیٰ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ یہ منصوبہ محض ٹرانسپورٹ نہیں بلکہ خاندانوں کی کفالت کا ذریعہ بنے گا۔     سکیم میں خواتین کا 30 فیصد کوٹہ رکھا گیا ہے۔ حکومتِ پنجاب خواتین ڈرائیورز کے لیے 60 فیصد اور مردوں کے لیے 50 فیصد ڈاؤن پیمنٹ خود ادا کر رہی ہے۔
 مریم نواز کے مطابق، اس اسکیم سے منسلک ہونے والے افراد ماہانہ ڈیڑھ سے دو لاکھ روپے تک کما سکیں گے۔  1100 الیکٹرک کاریں پنجاب میں اسموگ اور فضائی آلودگی کو کم کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں گی۔تقریب کے دوران وزیراعلیٰ نے مہنگائی کے خلاف اپنی جنگ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ    میں روزانہ خود اشیائے ضروریہ کی قیمتیں چیک کرتی ہوں۔ آٹا، پیاز اور سبزیوں کے بعد اب میری توجہ کیلے اور سیب کی قیمتوں کو کم کرنے پر ہے تاکہ عام آدمی کو ریلیف مل سکے۔
مریم نواز نے مستقبل کے بڑے پراجیکٹس سے بھی پردہ اٹھایا ۔انہوں نے کہاکہ   لاہور اور دیگر بڑے شہروں کے لیے جلد ٹریک لیس ٹرین کا منصوبہ لایا جا رہا ہے۔ ایئر ایمبولینس سروس کے بعد اب ہر تحصیل میں گرین بسوں اور مفت سفری سہولیات کا دائرہ وسیع کیا جا رہا ہے۔ "اپنا کھیت، اپنا روزگار" کے تحت کسانوں کو 5،5 ایکڑ زمین فراہم کرنے کی تیاری مکمل ہے۔

مزیدخبریں