پی ٹی آئی کی ترجیح صرف بانی کی رہائی ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

12:30 PM, 26 Feb, 2026

اسلام آبا د : وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کی پالیسیوں پر شدید تنقید کی اور کہا کہ پارٹی کے لیے سب سے اہم بانی کی رہائی ہے، باقی سب کچھ بے معنی ہے۔ انہوں نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ خیبرپختونخوا کی حکومت بانی پی ٹی آئی کے لیے رہائی کی فورس بنائے گی، لیکن دہشت گردوں کے خلاف زبان تک نہیں کھولے گی اور شہداء کے جنازوں میں شرکت سے گریز کرے گی۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پولیس اہلکاروں کی روزانہ شہادتیں ہو رہی ہیں، لوگ زندہ جلائے جا رہے ہیں، لیکن پی ٹی آئی کی ترجیح صرف بانی کی رہائی ہے۔ باقی سب کچھ اہمیت نہیں رکھتا۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ صرف وزارت اعلیٰ بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، جبکہ وطن کی سلامتی کی کوئی پرواہ نہیں کی جا رہی۔

انہوں نے پی ٹی آئی کی اندرونی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں اختلافات تو ہزاروں ہیں، لیکن ایک بات پر سب کا اتفاق ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں ہی رہنا چاہیے۔

مزیدخبریں