کیوبا: کیوبا کی سیکیورٹی فورسز نے ایک امریکی رجسٹرڈ کشتی پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق کشتی کیوبا کے پانیوں میں داخل ہوئی تھی، جس پر فورسز نے فائرنگ کی۔ زخمیوں کو فوراً کشتی سے نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا، اور اس واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ یہ امریکی کارروائی نہیں تھی اور نہ ہی اس میں امریکی حکومت کا کوئی اہلکار ملوث تھا۔ انھوں نے بتایا کہ کیوبا نے امریکا کو اس واقعے کے بارے میں آگاہ کر دیا ہے اور ہوانا میں امریکی سفارتخانہ اس کی آزادانہ تصدیق کرے گا۔ روبیو نے کہا کہ کھلے سمندر میں اس طرح کا واقعہ نادر ہے اور انتہائی غیر معمولی ہے۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا ہے جب کیوبا اور امریکا کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے، اور دونوں ممالک کے درمیان کسی ممکنہ تصادم کے خدشات بھی موجود ہیں۔