نیوروسائنسدان رچرڈ ایکسل نے ایپسٹین سے تعلق سامنے آنے پر استعفیٰ دے دیا

02:37 PM, 26 Feb, 2026

کولمبیا: کولمبیا یونیورسٹی کے نوبیل انعام یافتہ نیوروسائنسدان رچرڈ ایکسل نے جیفری ایپسٹین سے تعلق سامنے آنے پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حال ہی میں جاری ہونے والی ایپسٹین فائلز میں ان کا نام جنسی مجرم ایپسٹین کے ساتھ منسلک تھا، جس کے بعد انہوں نے کولمبیا یونیورسٹی کے دفاغی تحقیقاتی مرکز میں شریک ڈائریکٹر کا عہدہ چھوڑ دیا۔

79 سالہ رچرڈ ایکسل نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ اب تحقیق اور تدریس پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے اپنی لیبارٹری میں کام کریں گے اور ادارے کی قیادت کے منصب سے الگ ہو جائیں گے۔

مزیدخبریں