سیول : جنوبی کوریا کا ایف 16 سی لڑاکا طیارہ تربیتی مشقوں کے دوران یونگجو شہر کے قریب پہاڑی سلسلے میں گر کر تباہ ہوگیا۔ خوش قسمتی سے پائلٹ طیارے سے بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگیا، اور ابھی تک کسی کے زخمی ہونے یا جانی و مالی نقصان کی خبر نہیں ملی۔
حادثے کے بعد جنگل میں آگ بھڑک اُٹھی، مگر حکام نے کہا کہ آگ کے پھیلنے کا خطرہ کم ہے اور اس پر جلد قابو پا لیا جائے گا۔ جنوبی کورین فضائیہ نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے ایک کمیٹی قائم کر دی ہے۔
یہ حادثہ 24 گھنٹے کے اندر امریکی ساختہ ایف 16 طیارے کا دوسرا حادثہ ہے، کیونکہ اس سے پہلے ترکی میں بھی ایک ایف 16 طیارہ مغربی ترکیہ کے ایک ہائی وے کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تھا۔