ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ترجیح ہے ، امریکی نائب صدر

12:49 PM, 26 Feb, 2026

واشنگٹن : امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے لیے سفارتی حل کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ ایران مذاکرات میں سنجیدگی دکھائے گا اور امریکا تصفیے تک پہنچنے کی کوشش کرے گا، حالانکہ صدر ٹرمپ کے پاس دیگر آپشنز بھی موجود ہیں۔

فاکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جے ڈی وینس نے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کی اجازت نہیں دی جا سکتی اور ایرانی قیادت کو یہ بات سمجھنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کا مقصد یہ ہے کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہوں۔

اگر مذاکرات ناکام ہوتے ہیں تو جے ڈی وینس نے کہا کہ امریکا کے پاس سب سے طاقتور فوج موجود ہے اور وہ ایران کے جوہری اور فوجی اقدامات پر نظر رکھے گا۔

مزیدخبریں