غزہ : اسرائیلی حملوں سے تباہ حال غزہ میں ایک فلسطینی خاندان نے اپنے گھر کے ملبے پر روزہ افطار کیا۔ اس خاندان نے گتے کے ٹکڑے جلا کر سادہ افطار تیار کیا۔ خاندان کے افراد نے ماضی کے رمضان کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ پہلے پورا خاندان دسترخوان پر بیٹھ کر لذیذ کھانوں کے ساتھ افطار کرتا تھا، لیکن اس سال تباہی کے مناظر کے درمیان وہ سوپ اور معمولی خوراک پر اکتفا کرنے پر مجبور ہیں۔
بچے، پوتے پوتیاں اور دیگر رشتہ دار اس سال رمضان میں سوگوار حالت میں ہیں، جہاں خوشحالی کی جگہ تباہی نے لے لی ہے۔ یہ منظر غزہ کے اس وقت کی سنگینی اور لوگوں کی مشکلات کو ظاہر کرتا ہے، جو ابھی بھی رمضان کی روح کو زندہ رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔