پاکستان کی جانب سے ڈیمارش کے بعد برطانوی ہائی کمیشن نے تحقیقات کی تردید نہیں کی

11:51 PM, 26 Dec, 2025

اسلام آباد:  پاکستان کی جانب سے قائمقام برطانوی ہائی کمشنر کو ڈیمارش کے بعد برطانوی ہائی کمیشن نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانوی پولیس اور پراسیکیوٹرز حکومت سے آزادانہ طور پر کام کرتے ہیں۔

برطانوی ہائی کمیشن کے ترجمان نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی غیر ملکی حکومت کو یقین ہو کہ کوئی جرم سرزد ہوا ہے، تو انہیں متعلقہ مواد برطانوی پولیس کے رابطہ افسر کو فراہم کرنا چاہیے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اگر فراہم کیا گیا مواد برطانوی قوانین کے خلاف نظر آیا، تو پولیس اس کا جائزہ لے گی، جس کے نتیجے میں مجرمانہ تحقیقات بھی ہو سکتی ہیں۔
 
 

مزیدخبریں