یو اے ای صدر شیخ محمد بن زاید النہیان دورہ پاکستان مکمل کر کے وطن روانہ

06:16 PM, 26 Dec, 2025

اسلام آباد: متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے دو روزہ دورہ پاکستان مکمل کر کے وطن روانہ ہو گئے۔ صدر نے وزیراعظم شہباز شریف سے الوداعی ملاقات کی اور دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا۔

یو اے ای صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے اپنے دورے کے دوران صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال، تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع زیرِ بحث آئے۔

روانگی کے موقع پر اعلیٰ حکام کی جانب سے الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، اور دورے کے دوران معاشی و تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔

مزیدخبریں