پاک فضائیہ نے بھارت کے جنگی جہاز گرائے، بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا:گورنر سندھ

06:11 PM, 26 Dec, 2025

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے 10 مئی کو بھارت کے جنگی جہاز گرائے اور بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت آج مایوس ہو کر خاموش بیٹھا ہے اور دنیا بھر کے میڈیا نے پاکستانی عسکری قیادت کی بہترین پالیسیوں کو سراہا۔

گورنر سندھ نے بھارت میں اقلیتوں کی صورتحال پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ وہاں اقلیتیں محفوظ نہیں اور انہیں مذہبی آزادی حاصل نہیں۔

مزیدخبریں