پی آئی اے کی جانب سے لندن کے لیے پروازیں مارچ 2026 سے دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

06:08 PM, 26 Dec, 2025

لاہو ر: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے برطانیہ کے فلائٹ آپریشن میں توسیع کرتے ہوئے مارچ 2026 سے لندن کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس پیشرفت سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان فضائی رابطے مزید بہتر ہوں گے اور مسافروں کو جدید سہولتیں فراہم ہوں گی۔

ایئرلائن ذرائع کے مطابق، پی آئی اے کو لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر ہفتہ وار 4 پروازوں کے لیے سلاٹس مل گئے ہیں۔ یہ سلاٹس پہلے ترکش ایئرلائن کو دیے گئے تھے تاکہ ان پر پابندی کے دوران محفوظ رہ سکیں، تاہم اب یہ سلاٹس پی آئی اے کو واپس مل گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے نے پابندی کے دوران اپنے قیمتی سلاٹس ضائع ہونے سے بچانے کے لیے انہیں عارضی طور پر ترکش ایئرلائن کے حوالے کیا تھا۔ اب ان سلاٹس کو دوبارہ حاصل کر لیا گیا ہے اور مارچ 2026 سے لندن کے لیے پروازیں شروع کی جائیں گی۔

اس فلائٹ آپریشن کی بحالی سے نہ صرف مسافروں کو فائدہ ہوگا بلکہ پی آئی اے کی آمدنی میں اضافے کی بھی توقع ہے، جو کہ ایئرلائن کی مالی حالت کو مزید مستحکم کرے گا۔
 
 

مزیدخبریں