سہیل آفریدی کو پنجاب میں خوش آمدید، وزیراعلیٰ اپنے صوبے میں بہتری لائیں:عظمیٰ بخاری

05:59 PM, 26 Dec, 2025

لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو پنجاب میں خوش آمدید کہا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب آ کر یہاں کی ترقی دیکھیں اور اپنے صوبے میں بہتری لائیں۔

عظمیٰ بخاری نے واضح کیا کہ معلوماتی وزٹ کے دوران بدتمیزی کی اجازت نہیں دی جائے گی اور پنجاب میں منشیات یا اسلحہ لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

مزیدخبریں