وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی لاہور پہنچ گئے، فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کے احکامات

05:47 PM, 26 Dec, 2025

لاہور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی دو روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے۔ پنجاب حکومت نے وزیر اعلیٰ کی نقل و حرکت کے دوران فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں جبکہ آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور کو خصوصی سکیورٹی احکامات دیے گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ لاہور وزیر اعلیٰ کے دورے کی مکمل کوآرڈینیشن کی ذمہ دار ہوگی۔ پنجاب پولیس وزیر اعلیٰ کے قیام، سفر اور نقل و حرکت کی مکمل ذمہ داری سنبھالے گی۔

مزیدخبریں