اسلام آباد: متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے پاکستان کے پہلے سرکاری دورے کے موقع پر حکومتِ پاکستان نے خصوصی استقبالی نغمہ جاری کیا ہے، جس میں صدر کی آمد اور شاندار استقبال کے مناظر شامل ہیں۔
نغمے میں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے صدر کے گرمجوش مصافحہ اور گلے ملنے کے مناظر کے ساتھ ساتھ بچوں کی جانب سے پھول پیش کرنے کے دلکش مناظر بھی دکھائے گئے ہیں۔
استقبالی نغمے کے بول ’’اہلاً و سہلاً، مرحبا‘‘ مہمانِ خصوصی کے لیے پاکستانی عوام کے جذبات اور خیرسگالی کے اظہار کی علامت ہیں۔
یہ نغمہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی، باہمی احترام اور عوامی سطح پر محبت کو اجاگر کرتا ہے اور پاکستان-یو اے ای تعلقات کی مضبوطی کا پیغام دیتا ہے۔