بسنت کے دوران لاہور میں بسیں اور رکشے تین دن فری

04:03 PM, 26 Dec, 2025

لاہور: پنجاب حکومت نے اعلان کیا ہے کہ بسنت کے موقع پر 6، 7 اور 8 فروری کو لاہور میں بسیں اور رکشے مفت چلیں گے۔ یہ اقدام عوام کو موٹر سائیکل کے استعمال سے روک کر حادثات کے خطرات کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بسنت کی تیاری کے سلسلے میں 30 دسمبر سے ڈور اور پتنگوں کی مینوفیکچرنگ کی اجازت بھی دی جا رہی ہے۔ حکومت نے بسنت کے دوران حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے ایک اجلاس بھی منعقد کیا۔

مزیدخبریں