وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کرسمس انتظامات پر اظہار اطمینان

12:47 PM, 26 Dec, 2025

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں کرسمس کی تقریبات کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے کیے گئے بہترین انتظامات کی تعریف کی اور ان کی محنت کو سراہا۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ خوشی کی بات یہ ہے کہ پنجاب میں کرسچین کمیونٹی نے بے خوف ہو کر کرسمس منایا اور یہ بات اطمینان کا باعث ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج پنجاب میں ہر اقلیتی کمیونٹی خود کو محفوظ سمجھتی ہے۔

وزیراعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ ہر اقلیتی گروہ کا تحفظ اور ان کے مساوی حقوق ہماری حکومتی کارکردگی کا معیار ہے، اور پاکستان میں ہر شخص کرسچین کمیونٹی کی خوشیوں میں شریک ہے، جب کہ بھارت میں انتہا پسند کرسمس کے موقع پر حملے کرتے ہیں۔

مزیدخبریں