دبئی : ایک نئی امریکی اور برطانوی تحقیق کے مطابق، خلیجی ممالک میں 2030 تک لاکھوں محنت کشوں کی ضرورت ہوگی، حالانکہ آرٹیفیشل انٹیلجنس (AI) کے استعمال میں اضافہ ہو چکا ہوگا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں ای آئی کے باوجود 12 فیصد اضافی محنت کشوں کی ضرورت پڑے گی، اور سعودی عرب میں بھی 11 فیصد اضافے کی توقع ہے۔
تحقیق کے مطابق، خلیجی ممالک میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور بڑھتے ہوئے تعمیراتی کاموں کے باعث افرادی قوت کی ضرورت برقرار رہے گی، حتیٰ کہ ٹیکنالوجی اور خودکار نظام کے باوجود انسانی محنت کی اہمیت کم نہیں ہوگی۔