ملک بھر میں سردی کی شدت برقرار، شمالی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے آگیا

10:52 AM, 26 Dec, 2025

اسلام آباد : پاکستان بھر میں سردی کی شدت برقرار ہے، اور شمالی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر چکا ہے۔ ملک کے مختلف حصوں میں سرد اور خشک موسم جاری ہے، جبکہ شمالی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔

لیہ کا درجہ حرارت منفی 10، استور کا منفی 6، اور گوپس کا منفی 5 ریکارڈ کیا گیا۔ سکردو، ہنزہ اور قلات میں منفی 4، جبکہ کالام، گلگت، کوئٹہ اور دیر کا درجہ حرارت منفی 3 سینٹی گریڈ رہا۔

موسمیات کے مطابق، آج بھی ملک کے بیشتر علاقے سرد اور خشک رہیں گے۔ شمالی علاقے اور بلوچستان کے کچھ حصوں میں جزوی طور پر ابر آلود موسم رہنے کا امکان ہے، جبکہ پنجاب اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں