اسرائیلی پولیس اور آبادکاروں کا کرسمس پر مسیحی برادری پر تشدد

11:41 AM, 26 Dec, 2025

تل ابیب : کرسمس کے موقع پر اسرائیلی پولیس اور یہودی آبادکاروں نے فلسطینی مسیحی برادری کے خلاف کارروائیاں کیں اور ان پر تشدد کیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، اسرائیلی پولیس نے فلسطین کے شہر حیفہ اور مغربی کنارے میں واقع بیت لحم میں کرسمس کی تقریبات کے دوران شہریوں پر بہیمانہ تشدد کیا اور کئی افراد کو گرفتار کر لیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکار سانتا کلاز کے لباس میں ملبوس شہریوں کو زبردستی پکڑ کر گرفتار کر رہے ہیں۔

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں نے ایک کرسمس ٹری کو آگ لگا دی، جبکہ اسرائیلی پولیس نے حیفہ میں ایک موسیقی ہال میں داخل ہو کر کرسمس کی تقریب کو روک دیا اور وہاں موجود سامان بھی ضبط کر لیا۔

اس کے باوجود، مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی پابندیوں کے باوجود فلسطینی مسیحی برادری نے کرسمس کی تقریبات منائیں۔ 25 دسمبر کو بیت لحم میں کرسمس کی تقریبات غزہ پر جنگ کے آغاز کے بعد پہلی بار منعقد ہوئیں، جو فلسطینیوں کے لیے ایک اہم موقع تھا۔

مزیدخبریں