سانحہ پمز، وزیراعظم کا سخت ایکشن، سیکرٹری صحت عہدے سے ہٹا دیے گئے

02:18 PM, 26 Aug, 2026

اسلام آباد:اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں نومولود بچوں کی ہلاکت کے افسوسناک واقعے پر وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم نے متعلقہ افسران کی کارکردگی پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے وفاقی سیکرٹری صحت اسلم غوری کو فوری طور پر معطل کرکے عہدے سے ہٹا دیا، جبکہ واقعے کی مکمل تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی۔ کمیٹی کی سربراہی سابق سیکرٹری داخلہ شاہد خان کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے واقعے کو انتہائی تکلیف دہ اور اندوہناک قرار دیتے ہوئے ہدایت کی کہ آتشزدگی کے تمام محرکات کا جائزہ لیا جائے اور غفلت یا کوتاہی کے ذمہ داروں کا تعین کرکے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

وزیراعظم کی تشکیل کردہ اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیٹی نے کام شروع کردیا ہے اور واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے گی۔

مزیدخبریں