مریم نواز کی شن جیانگ کے پارٹی سیکرٹری سے ملاقات، پنجاب میں چینی تعاون بڑھانے پر بات چیت

12:40 PM, 26 Aug, 2026

بیجنگ :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دورۂ چین کے دوسرے روز شن جیانگ کے پارٹی سیکرٹری اور سیاسی کمشنر ہی ژونگ یو سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں پنجاب اور شن جیانگ کے درمیان اقتصادی ترقی اور باہمی تعاون کے فروغ سے متعلق مختلف امور پر گفتگو کی گئی۔ دونوں جانب سے میڈیکل، زراعت، معیشت اور کاروباری شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مریم نواز اور ہی ژونگ یو نے عوامی سطح پر پیپل ٹو پیپل ایکسچینج پروگرام کو مزید فعال بنانے پر بھی بات کی۔ پاکستانی طلبہ کے لیے آن لائن تکنیکی معاونت کی فراہمی کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ملاقات میں پنجاب اور شن جیانگ کے درمیان مختلف شعبوں میں روابط مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

مزیدخبریں