پمز نرسری آتشزدگی، 7 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل، 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب

11:33 AM, 26 Aug, 2026

اسلام آباد:اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں آتشزدگی کے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے سات رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی۔

کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 24 گھنٹے کے اندر اپنی رپورٹ ڈپٹی کمشنر کو پیش کرے۔ تحقیقاتی کمیٹی آتشزدگی کی وجوہات اور واقعے سے متعلق تمام پہلوؤں کا جائزہ لے گی۔

کمیٹی پمز میں فائر سیفٹی کے انتظامات، دستیاب سہولیات اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کیے گئے اقدامات کا بھی جائزہ لے کر اپنی سفارشات رپورٹ میں شامل کرے گی۔

مزیدخبریں