بھارت نے تھین ڈیم کے تمام گیٹ کھول دیے، دریائے راوی میں سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا

 کوٹ نیناں کے مقام پر 2 لاکھ 10 ہزار کیوسک پانی پاکستان میں داخل ہو چکا ہے اور آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید اضافہ متوقع

09:54 PM, 26 Aug, 2025

لاہور: بھارت کی جانب سے تھین ڈیم کے تمام گیٹ کھولنے کے باعث دریائے راوی میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔

 کوٹ نیناں کے مقام پر 2 لاکھ 10 ہزار کیوسک پانی پاکستان میں داخل ہو چکا ہے، اور آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ پی ڈی ایم اے نے پنجاب کے اضلاع کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں

مزیدخبریں