علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی کا اہم پیغام پہنچایا، پارلیمانی کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کی تجویز

08:53 PM, 26 Aug, 2025

اسلام آباد : پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی چیئرمین سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد علیمہ خان نے پارٹی کو ہدایت دی ہے کہ وہ پارلیمانی کمیٹیوں سے مستعفی ہو جائے۔

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے سیلاب سے متاثرہ بونیر اور دیگر علاقوں کی صورتحال پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور ضمنی انتخابات میں حصہ لینے یا نہ لینے کا فیصلہ خود کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ بانی نے بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ کو ہدایت دی ہے کہ ضمنی انتخابات میں حصہ لے کر انتخابات کو قانونی جواز نہ دیا جائے۔ پارٹی کمیٹی کو کہا گیا ہے کہ وہ کل ضمنی انتخابات پر حتمی موقف دے۔

علیمہ خان نے کارکنوں کا شکریہ ادا کیا جو بانی کے ساتھ کھڑے رہے اور ملاقات کے دوران تعاون دیا۔ انہوں نے بتایا کہ بانی کی صحت بہتر ہے اور آنکھوں کے علاج کے لیے پی ایم ایس ہسپتال کے ڈاکٹرز آئیں گے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ نے استعفیٰ نہیں دیا، اس لیے اس کی منظوری یا مستردگی کا کوئی معاملہ نہیں ہے۔

مزیدخبریں