کراچی:ملکی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے۔ منگل کے روز فی تولہ سونا 900 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 60 ہزار 700 روپے کا ہو گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 772 روپے کا اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 9 ہزار 242 روپے ہو گئی۔
ادھر عالمی مارکیٹ میں بھی سونا مہنگا ہوا ہے، جہاں قیمت 9 ڈالر بڑھ کر فی اونس 3380 ڈالر تک پہنچ گئی۔